ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کورونا سے دکشن کنڑا میں سات اور اُڈپی میں چار لوگوں کی موت؛ بلیک فنگس کے بھی بڑھ رہے ہیں معاملات

کورونا سے دکشن کنڑا میں سات اور اُڈپی میں چار لوگوں کی موت؛ بلیک فنگس کے بھی بڑھ رہے ہیں معاملات

Mon, 31 May 2021 18:55:36    S.O. News Service

منگلورو:31؍ مئی (ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا ضلع میں اتوار کو 727اور پیر کو 651کورونا پوزیٹیو کیس درج ہوئے جبکہ بالترتیب اتوار اور پیر کو 5اور 7اافراد کی کورونا سے  موت  واقع ہوئی ۔ اسی طرح ضلع دکشن کنڑا میں اتوار کو 738اور پیر کو 840کورونا کے مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

دکشن کنڑا ضلع  پیر کو کورونا سے سات مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی یہاں  کورونا سےمرنے والوں کی  تعداد بڑھ کر 913ہوگئی ہے تو 66153لوگ صحت یاب ہوئےہیں۔ ضلع میں کل 848196افراد کے تھوک کے سیمپلوں کی  جانچ کی گئی تھی، جن میں سے 772648نگیٹیو رپورٹ تو 76199لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی۔ فی الحال ضلع میں 9133کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ کووڈ گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنےپر ضلع میں اب تک 59940افراد کے ذریعے 7073917روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔

اُڈپی میں 652پوزیٹیو :اُڈپی ضلع میں پیر  کو کورونا سے 4افرادہلاک ہوئےجبکہ  پورے دن652لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی۔ اسی طرح  1081افراد صحت یاب ہوکر آج  گھر بھی لوٹے ہیں۔

ضلع میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 329 کو پہنچ چکی  ہے ،5342افراد زیر علاج اور صحت یاب ہونےوالوں کی کل تعداد 52537 ہوگئی ہے تو پوزیٹیوآنے والوں کی کل تعداد 58208ہونے کی صحت عامہ کےافسر ڈاکٹر سدھیر چندر چوڑ نے جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایاکہ اتوار کو مرنے والے 4افراد میں سے دو مرد حضرات 68اور56عمر والے تھےتو دو عورتیں 86 اور 80 عمر کی تھیں۔ ان میں سے تین کا تعلقہ کنداپور اور ایک کا اُڈپی سے ہونےکی جانکاری دیتےہوئے بتایا کہ ابھی تک 589590افراد کے تھوک کے سیمپل جانچ کئے گئے ہیں۔

بلیک فنگس :ااُڈپی کے کڈیکار میں 55سالہ ایک شخص  کو بلیک فنگس ہونے کا پتہ چلا ہے۔ وہ منی پال اسپتال میں زیر علاج ہونے کی جانکاری ڈاکٹر سدھیر چندر چوڈ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ گنگولی اور پیرڈور کے دو افراد سمیت کل تین لوگوں کو بلیک  فنگس ہواہے جو اس وقت کے ایم سی میں زیر علاج ہیں۔ ضلع کے دو لوگوں کا  منگلورو کے وینلاک اسپتال میں علاج جاری ہےتو ایک عورت اسی بلیک  فنگس سے ہلاک ہوئی ہے۔ اسی طرح بیرونی اضلاع کے چند مریض منی پال اسپتال میں زیر علاج  ہیں۔پڑوسی ضلع دکشن کنڑا میں بھی آج پیر کو ایک شخص  کی بلیک فنگس سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی دکشن کنڑا میں بلیک فنگس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج پیر کو مزید دس لوگوں میں  بلیک فنگس کا پتہ چلا ہے بتایا گیا ہے کہ ضلع میں  بلیک فنگس کے ایکٹیو مریض اب 35 ہیں جس میں سے 27 کا تعلق دوسرے اضلاع اور آٹھ کا تعلق  جنوبی کینرا سے ہے۔پیر کو جو نئے بلیک فنگس کے معاملے سامنے آئےہیں اُس میں  دکشن کنڑا کے تین، داونگیرہ اور بلاری سے ایک ایک، اُترکنڑا سے دو اور چکمنگلور سے تعلق رکھنے والے تین  مریض ہیں۔


Share: